نئی دہلی :مرکزی وزیر پٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے اشارہ دیا ہے کہ گیس کی قیمتوں کی طرح عوام کو بہت جلد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی راحت مل سکتی ہے۔ ہردیپ سنگھ پوری نے اشارہ دیا ہے کہ تیل کمپنیوں کی حالت اچھی ہے اور جلد ہی بڑا فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔ اس لیے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حکومت ستمبر میں ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔مرکزی حکومت نے پہلے ہی ایکسائز ڈیوٹی کم کر دی ہے۔ہردیپ سنگھ پوری پہلے بھی کہہ چکے ہیں اور حال ہی میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ملک کی سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مالی حالت اچھی ہے اور اس وقت وہ عوام کو سستے پٹرول اور ڈیزل کا فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ مرکزی حکومت نے اپنے منافع میں حصہ کم کرنے اور عوام کو راحت فراہم کرنے کے لیے ٹیکس میں کمی کی ہے، لیکن صرف بی جے پی زیر قیادت حکومتیں ہی اس کا فائدہ اپنی ریاستوں کے عوام کو پہنچا رہی ہیں۔گزشتہ سال مئی سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔