پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 12 ویں دن بھی اضافہ

   

نئی دہلی۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں جمعرات کو فی لیٹر 53 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 64 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اس طرح مسلسل بارہویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر پٹرول میں 6.55 روپئے اور ڈیزل میں 7.04 روپئے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فیول کی قیمتو ں میں ملک بھر میں اضافہ کیا گیا تاہم مقامی سیلز ٹیکس یا ویاٹ کے مطابق ان کی قیمتوں میں فرق پایا جاتا ہے۔ عوام نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔