پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی: ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے منگل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کیے جانے کی وجہ سے ان کی قیمتیں مسلسل نو دنوں سے مستحکم ہیں۔ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے ، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔