پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی : بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی برقرار رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخر میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 2.40 فیصد اضافے کے ساتھ 86.53 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 2.37 فیصد اضافے کے ساتھ 79.91 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔ملک میں 5 ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے ۔