نئی دہلی : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے بعد بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخر میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 1.39 فیصد گر کر 83.96 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 1.45 فیصد گر کر 77.35 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔ ملک میں 5 ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے ۔