پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی : عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی، دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہیں۔تیل کی بڑی مارکیٹنگ کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کے مطابق ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں ان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔
سارس کے دوست عارف کو
محکمہ جنگلات سے نوٹس
امیٹھی : ریاستی پرندے سارس سے دوستی کرکے سرخیوں میں آئے عارف کومحکمہ جنگلات نے وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کا حوالہ دیتے نوٹس جاری کرکے طلب کیا ہے ۔تسلی بخش جواب نہ ملنے پر محکمہ جنگلات عارف کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے ۔ دوسری طرف سارس کا نیا ٹھکانہ کانپور زولوجیکل پارک بن گیا ہے ۔ سارس کو ہفتہ کی دیرشام نواب واجد علی شاہ زولوجیکل پارک سے سمس پور برڈ سینکچری سے کانپور لایا گیا اور 15 دن کے لیے کوارنٹائن کردیا گیا۔