نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 47ویں دن ملک میں مستحکم رہیں۔ دہلی میں دو دسمبر کو ویٹ میں کمی کی وجہ سے 2 دسمبر کو دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 8 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔