پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آٹھویں دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعہ کو مسلسل آٹھویں دن مستحکم رہیں۔ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق راجدھانی دہلی میں پٹرول 90.40 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 80.73 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔اس سے قبل دونوں ایندھن کی قیمتیں میں مسلسل 15 دن مستحکم رہنے کے بعد تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ 15 اپریل کو ان میں کمی کی تھی۔ اس کے بعد سے دونوں ایندھوں کی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ممبئی، چنئی اور کولکاتا میں بھی پٹرول . ڈیزل کے دام مستحکم رہے ۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ، ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں نافذ کی جاتی ہیں۔