نئی دہلی : بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً دو فیصد کی مسلسل گراوٹ کی وجہ سے گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج اٹھارہویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔روس یوکرین تنازعہ پر بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان اتوار کو سنگاپور میں امریکی خام تیل کی قیمت 1.97 فیصد گر کر 101.75 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ اسی طرح لندن برینٹ کروڈ کی قیمت بھی 106.65 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہی۔