نئی دہلی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود آج دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ چہارشنبہ کے روز ان دونوں کی قیمتوں میں سات دن کے بعد 15،15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول جہاں 101.34 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.77 روپے فی لیٹر رہا۔