نئی دہلی : بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود بدھ کو دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔گزشتہ روز ان دونوں کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے ۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر رہا۔