پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار رہنے کے درمیان منگل کے روز مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل دوسرے دن مستحکم رہیں ۔ اتوار کو اس میں لگاتار پانچویں دن 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیاتھا، جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 107.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.32 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ممبئی میں پٹرول 113.46 روپے اور ڈیزل 104.38 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں سب سے زیادہ مہنگا پٹرول 116.26 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 105.64 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔
، پٹنہ میں پٹرول 111.24 روپے اور ڈیزل 102.93 روپے فی لیٹر، بنگلور میں پٹرول 111.34 روپے اور ڈیزل 1032 روپے فی لیٹر ہے ۔ رانچی میں پٹرول کی قیمت 101.89 روپے اور ڈیزل کی قیمت 101.63 روپے فی لیٹر ہے ۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 104.76 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96.47 روپے فی لیٹر ہے ۔