نئی دہلی: عالمی منڈی میں لندن برینٹ کروڈ کل 0.54 فیصد اضافے کے ساتھ 110.74 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یو ایس کروڈ 0.37 فیصد اضافے کے ساتھ 108.21 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے بڑھنا شروع ہوئیں۔ کمپنیوں نے 39 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹرکا اضافہ ہوا۔ خیال رہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کاروزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کے مطابق ان کی قیمتیں طے کی جاتی ہیں۔