پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

   

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے بلند ترین سطح پر رہنے کے درمیان گھریلو سطح پر سات دنوں کے بعد پٹرول اور مسلسل دوسرے دن ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ دارالحکومت دہلی میں پٹرول 110.04 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 98.42 روپے فی لیٹر پرمستحکم رہا ۔ ممبئی میں پٹرول 115.85 روپے اور ڈیزل 106.62 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔