نئی دہلی : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے گرنے کے باوجود اتوار کو گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 86.15 ڈالر فی بیرل تھی اور یو ایس کروڈ بھی 4.86 فیصد کم ہوکر 79.43 ڈالر فی بیرل پر تھا۔ گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔