نئی دہلی : عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کے درمیان آج بھی گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔تیل کی بڑی مارکیٹنگ کمپنی ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر آج جاری کردہ نرخوں کے مطابق ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں ان کی قیمتوں میں استحکام کے ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔
امرتسر میں ریسٹورنٹ کی
چمنی میں دھماکہ
امرتسر: پنجاب کے امرتسر میں کل رات ہیریٹیج اسٹریٹ پر واقع ایک ریستوراں کی چمنی میں ہونے والے دھماکے میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ، تاہم پولیس نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور لوگوں کو گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے ۔پولیس نے آج صبح ایک ٹویٹ میں کہا کہ حالات قابو میں ہیں۔ تحقیقات جاری ہیں اور لوگوں کو گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے ۔ لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کے ساتھ پولیس نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر خبریں پھیلانے سے پہلے حقائق کی جانچ کریں۔
