پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

   

نئی دہلی : بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں جاری اتار چڑھاؤ کے درمیان آج پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں مستحکم رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 87.62 روپے فی لیٹر رہی۔تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہنے کے ساتھ، ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔