نئی دہلی : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج مسلسل دوسرے دن بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اوریہ تاریخی بلند ترین سطح پررہیں ۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل چاردن تک بڑھتی ہوئی جمعہ کے روز ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کے روز قومی دارالحکومت میں پٹرول 91.27 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.73 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔