پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل دوسرے روز بھی مستحکم

   

نئی دہلی : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعرات کے روز مسلسل دوسرے دن بھی تاریخی ریکارڈ کی سطح پر مستحکم رہیں۔معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 92.85 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 83.51 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے ۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 04 مئی سے اب تک 10 دن قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ، جبکہ سات دن قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 2.45 روپے اور ڈیزل 2.78 روپے مہنگا ہوچکا ہے ۔دوسری جگہوں پر بھی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول 99.14 روپے ، چنئی 94.54 روپے اور کولکتہ میں 92.92 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔