نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتوار کو ایک بار پھر بڑھ کر نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول 24 پیسے اور ڈیزل 29 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ممبئی میں پٹرول 99 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے ، جبکہ ڈیزل پہلی بار 90 روپے کو عبور کرچکا ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج قومی دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت 24 پیسے اضافے سے 92.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت 27 پیسے اضافے سے 83.22 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ اس مہینے دہلی میں پٹرول 2.18 روپے اور ڈیزل 2.49 روپے مہنگا ہوچکا ہے ۔ممبئی اور کولکتہ میں پٹرول 23-23 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 98.88 روپے اور کولکتہ میں 92.67 روپے رہی۔ چینائی میں ، یہ 22 پیسے مہنگا ہوکر 94.31 روپے فی لیٹر ہوگیا۔