پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 35 ویں دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کے دام پھر سے کم ہونے کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کے دام جمعہ کو مسلسل 35ویں دن بھی مستحکم رہے ۔گھریلو مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں آخری بار2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی، جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 45 روز سے مستحکم ہے ۔ پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی معروف کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے اور ڈیزل 76.86 روپے ، کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپے اور ڈیزل 73.99 روپے اور چنئی میں پٹرول 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 75.95 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے ۔