نئی دہلی : تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان، جمعہ کو گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 41 ویں دن مستحکم رہیں۔تیل مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق، دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے ، جب کہ ممبئی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے ۔