پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں استحکام

   

نئی دہلی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی مستحکم رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.36 فیصد اضافے سے 86.22 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل 0.49 فیصد اضافے کے ساتھ 80.65 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔