پٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت مستحکم

   

نئی دہلی، 5نومبر(سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں منگل کو مسلسل پانچویں دن گراوٹ رہی جبکہ ڈیزل کی قیمت مستحکم رہی۔پٹرول کی قیمت میں آج پانچ پیسے فی لیٹر کی کمی درج کی گئی۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت گھٹ کر 72.60 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 65.75 روپے فی لیٹر ہے ۔ممبئی میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمتیں بالترتیب75.28 اور 68.96 روپے ہے۔ دو دیگر بڑے شہروں کولکتہ میں پٹرول 75.32 روپے اور چنئی میں 75.45 روپے فی لیٹر ہے۔ یہاں ڈیزل کی قیمت بالترتیب 68.16 روپے اور 69.50 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔