پٹرول میں پانی ، گاڑی رانوں کا احتجاج

   

یلاریڈی /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پٹرول میں پانی آنے سے گاڑی رانوں نے احتجاج کیا ۔ یہ واقعہ منڈل رام ریڈی مستقر کے ایچ پی پٹرول بنک میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک گاڑی راں بوتل میں پٹرول لینے کی غرض سے مقامی پٹرول بنک پہونچا جہاں پٹرول بنک کے کام کرنے والوں نے اسے بوتل میں پٹرول بھرا تو پتہ چلا کہ اس میں 15 فیصد تک پانی بھرا ہے ۔ جس پر گاڑی راں چونک پڑا اور دیگر گاڑی رانوں نے یہ منظر دیکھ کر احتجاج پر اتر آئے ۔ ماضی میں بھی اس پٹرول بنک سے پانی آیا تھا پھر بھی اب تک یہ شکایت دور نہ کرنے پر عوام نے برہمی کا اظہار کیا ۔ ضلع سیول سپلائی عہدیداروں کے مطابق پٹرول بنک ذمہ داروں کی لاپرواہی سے یہ واقعہ پیش آیا ۔ پھر بھی تنقیح کرنے کی بات کہی ۔ کچھ بھی ہو پٹرول کے ساتھ پانی فروخت کرکے عوام کو لوٹا جارہا ہے ۔
بی آر ایس کے زیر علاج لیڈر کی عیادت
آرمور /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے بی آر ایس قائد محمد عادل کی رہائش گاہ راجہ رام نگر آرمور پہنچکر ملاقات کی۔ چند دن قبل محمد عادل ایک حادثہ میں زخمی ہوئے۔ جس سے ان کے بائیں ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ اسطرح رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے ان کے افراد خاندان سے ملاقات کی۔