پٹرول ور ڈیزل کے دام نے بنایا نیا ریکارڈ ، لگاتار چوتھے دن ہوا مہنگا

,

   

پٹرول اور ڈیزل کے بڑھتے دام نے عام آدمی کی مشکلات بڑھا دی ہیں ۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے آج لگاتار چوتھے دن پٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا ہے ۔ اس اضافہ کے بعد ایندھن کی قیمتیں ملک میں اب تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہیں، واضح رہے کی راجدھانی دہلی میں پٹرول کا دام 88 روپے 14 پیسے اور ڈیزل کا 78 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے ۔ وہیں ممبئی میں پٹرول 94 روپے 64 پیسے فی لیٹر تو ڈیزل 85 روپے 32 پیسے ہوگیا ہے