پٹرول وڈیزل قیمتوں میں اضافہ کے اندیشے پمپس پر عوام کا ہجوم ۔ طویل قطاریں

   

حیدرآباد : 7 مارچ ( سیاست نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں امکانی اضافہ کی اطلاع کے ساتھ آج شہر کے پٹرول پمپس پر عوام امڈ پڑے ۔ شہر کے مختلف علاقوں کے پٹرول پر لمبی قطاریں دیکھنے میں آئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ عالمی حالات کا اثر تیل کی منڈی پر پڑرہا ہے جس کے سبب ہندوستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا ۔ گذشتہ ایک ماہ سے مرکز کی جانب سے تیل قیمتوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ خوردنی تیل کی قیمتو ں میں کوئی قابو نہیں رہا ۔ یہ سمجھا جارہا ہے کہ شمال ہند کی ریاستوں میں انتخابات کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔ اب جبکہ رائے دہی کا اختتام ہوچکا ہے اس لحاظ سے قیمتوں میں اضافہ کے قوی امکانات بتائے جارہے ہیں ۔ مارکٹ ذرائع کے مطابق فی لیٹر 10 تا 12 روپئے کے اضافہ کے امکان بتایا جارہا ہے جو کہ شہریوں میں تشویش کا سبب بنا ہوا ہے ۔ع