پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں تیسرے دن بھی اضافہ

   

نئی دہلی: عالمی بازار میں جمعہ کو خام تیل کے بلند ترین سطح کوسر کرنے کے درمیان پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں گھریلو سطح پر مسلسل تیسرے دن اضافہ جاری ہے ۔سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو مسلسل تیسرے دن ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعدقومی دارالحکومت نئی دہلی میں پٹرول 108.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.37 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔اس اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 114.47 روپے اور ڈیزل 105.49 روپے فی لیٹرہوگیا۔