پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں پر قابو پانے میں حکومت ناکام : محمد شمس الدین

   

شمس آباد /8 اگست ( سیاست نیوز ) محمد شمس الدین سابقہ ڈپٹی سرپنچ و سینئیر کانگریس لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے ۔ تلنگانہ ریاست میں ٹی آر ایس حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ عوام سے کئے گئے وعدوں کو صرف زبانی اعلان تک ہی محدود رکھا گیا ہے۔ گذشتہ دو سال سے نئیپنشن منظور نہیں کئے جارہے ہیں اور راشن کارڈس میں کئی ناموں کو نکال دیا گیااور کئی کارڈس منسوخ کردئے گئے ۔ نئے راشن کارڈس میں ناموں کے اندراج میں بھی ٹی آر ایس ناکام ہوئی۔
انتخابات سے قبل عوام سے وعدے اور بعد انتخابات کوئی عمل نہیں ۔ شمس آباد میں نیشنل ہائی وے پر بریج کا کام بڑی سست انداز میں کیا جارہا ہے ۔ جس سے ٹریفک مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔ محمد شمس الدین نے کہا کہ ٹی آر ایس ریاست میں اور بی جے پی مرکز میں صرف عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ مسائل کو حل کرنے میں دونوں حکومتیں ناکام ہوچکے ہیں ۔ 2023 کے مجوزہ انتخابات میں ریاست اور مرکز میں کانگریس اقتدار پر آئے گی اور تب ہی عوامی مسائل حل ہوں گے ۔ پٹرول کی قیمت تقریباً 107 روپئے ہوچکی ہے جس کی وجہ سے گھریلو اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہاہے ۔ ریاستی و مرکزی حکومتوں کو بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے اقدامات کرنا چاہئے جس سے غریب و متوسط طبقہ کو زندگی بسر کرنے میں آسانی ہو ۔