پٹرول و ڈیزل کی قیمتو ں میں معمولی کمی

   

نئی دہلی : بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے چار ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد اتوار کو 35 ویں دن پٹرول 20 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا ۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی ایک دن کے بعد 20 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے ۔ چہارشنبہ کو چار ماہ کے بعد ڈیزل کی قیمتوں میں 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی ، اس کے بعد جمعرات اور جمعہ کو بھی ڈیزل سستا ہواتھا ۔ ہفتہ کو کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ دہلی میں آج پٹرول 101.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.07 روپے فی لیٹر پر آگیا۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کو دہلی میں پٹرول 20پیسے سستا ہو کر 101.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 20 پیسے سستا ہو کر 89.07 روپے فی لیٹر پر رہا۔