پٹرول پر اکسائز ڈیوٹی 10 روپئے فی لیٹر بڑھی

,

   

ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں فی لیٹر 13 روپئے کا اضافہ
نئی دہلی 5 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے آج رات پٹرول پر اکسائز ڈیوٹی میں 10 روپئے فی لیٹر کا بھاری اضافہ کردیا ہے جبکہ ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی 13 روپئے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے ۔ اس اضافہ کے نتیجہ میں عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں آنے والی بھاری گراوٹ کا صارفین کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ گذشتہ ہفتے خام تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں 18.10 ڈالرس فی بیاریل ہوگئی تھیں جو 1999 کے بعد کی سب سے کم قیمتیں تھیں۔ کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پٹرول و ڈیزل کی طلب میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں گراوٹ آئی ہے کیونکہ تیل کے ذخائر میں ذخیرہ زیادہ ہوگیا ہے ۔ تاہم فی الحال تیل کی قیمت فی بیاریل 28 ڈالرس ہوگئی ہے ۔

دہلی میں پٹرول وڈیزل مہنگا ہوا
نئی دہلی : دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 1.67 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7.10 روپئے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ دہلی کی کیجریوال حکومت کی جانب سے ویاٹ کی شرح میں اضافہ کے نتیجہ میں یہ قیمتیں بڑھی ہیں۔