پٹرول پمپ میں اچانک آگ ، جیڈی میٹلہ میں کشیدگی

   

حیدرآباد /13 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ایک پٹرول پمپ میں اچانک لگی آگ سے جیڈی میٹلہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل پر پٹرول ڈالنے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ۔ موٹر سائیکل کی ٹینک سے پٹرول کے اخراج کے سبب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ ٹینک سے پٹرول انجن پر گرا اور آگ بھڑک اٹھی جیسے آگ نے شدت اختیار کی پٹرول پمپ پر موجودہ شہری جان بچاکر بھاگنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ تاہم قریب میں موجود آتش فرو عملہ نے فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور ایک بڑا سانحہ ٹل گیا ۔ آگ کے شدت اختیار کرنے پر پٹرول پمپ کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا ۔ اس پٹرول پمپ کے قریب ایک بس ڈپو پایا جاتا ہے ۔ بڑا سانحہ ٹلنے سے مقامی عوام نے چین کی سانس لی ۔ ع