بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے سے گھریلو مارکیٹ بھی متاثر ہوئی ہے۔ پبلک سیکٹرکی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک دن کے بعد ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس اضافے سے پٹرول 25 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 13 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیاہے۔ دارالحکومت دہلی میں بدھ کے روز پٹرول96.66 روپے فی لیٹر اورڈیژل 87.41 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے دیگربڑے شہروں ممبئی، چنئی اور کولکاتہ میں بالترتیب پیٹرول کی قیمت102.82 روپے، 97.91 روپے، 96.58 روپے فی لیٹر،جبکہ ڈیزل بھی بالترتیب94.84 روپے،92.04روپے اور90.25 روپے فی لیٹرکی شرح سے ان میٹروز میں فروخت کیا جارہا ہے۔ گذشتہ 26 دنوں میں پٹرول 6.34 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے ، جبکہ ڈیزل 6.63 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے