یلاریڈی میں سیاسی قائدین کا تحصلیدارکو میمورنڈم
یلاریڈی ۔ مرکزی حکومت پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو فوری کم کرنے کا ڈیمانڈ کرتے ہوئے یلاریڈی کانگریس قائدین نے احتجاج کرتے ہوئے تحصیلدار مسٹر سرینواس راؤ کو میمورنڈم پیش کیا ۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر شریمتی مادھوی ‘ نائب صدر مسٹر نرسملو‘ قائدین میں مسٹر جناردھن ریڈی ‘ بالراج گوڑ ‘ محمد عبدالحفیظ اور دوسرے موجود تھے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں بھی کانگریس عوامی نمائندے احتجاج کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کوکم کرنے کا مرکزی حکومت سے ڈیمانڈ کیا ۔ تحصیلدار مسٹر محمد سعید احمد مسرور کو میمورنڈم پیش کیا ۔ اس موقع پر میڈ پی ٹی سی مسٹر منوہر ریڈی ‘ منڈل پریشد صدر مسٹر راج داس ‘ کانگریس قائد مسٹر بالیا ۔ مسٹر بابوراؤ ‘ مسٹر امام ‘ مسٹر پربھاکر ‘ مسٹر نرسملو اور دوسرے موجود تھے ۔ منڈل لنگم پیٹ مستقر پر پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو لیکر کانگریس قائدین نے احتجاج منظم کر کے تحصیلدار کو میمورنڈم پیش کیا ۔ اور مرکز سے ڈیمانڈ کیا کہ لاک کے بعد سے ملک کی عوام دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہے اور ملک کے حکمراں گرانی کو بڑھا کر انہیں مزید مشکلات میں ڈال رہے ہیں ۔ مرکزی حکومت عوام کی غربت کی پروانہ کئے بغیر ان کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔ اس موقع پر کانگریسی قائدین مسٹر محمد فتح الدین ‘ منڈل پریشد رکن محترمہ شمیم النساء بیگم‘ رام ریڈی ‘گوپال ریڈی ‘ شریف باشاہ ‘ سدھو ‘ الوری گوڑ ‘ سائیلو اور دوسرے موجود تھے ۔
