پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے دن بھی کمی

   

نئی دہلی۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام)پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ منگل کو مسلسل چھٹے دن بھی جاری رہا۔دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 19پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 20پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے ۔دہلی میں پٹرول کی قیمت کم ہوکر 68.65روپے اور ڈیزل کی 62.66روپے فی لیٹر رہ گئی۔ممبئی میں پٹرول ،ڈیزل کی قیمتیں 74.30اور 65.56روپے فی لیٹر رہ گئی۔کولکاتہ میں دونوں ایندھنوں کی قیمتیں 70.78روپے اور 64.42روپے فی لیٹر رہیں۔چنئی میں 71.22اور 66.14فی لیٹر رہ گئیں جبکہ نوئیڈا اور گروگرام میں پٹرول کی قیمتیں 68.97اور 69.74روپے فی لیٹر رہ گئیں جبکہ ڈیزل کی قیمتیں 62.43اور 62.71روپے فی لیٹر رہیں۔