عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا اثر گھریلو مارکیٹ میں نظر آرہا ہے۔ پبلک سیکٹر کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک دن کے بعد ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس اضافے سے پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ دارالحکومت دہلی میں بدھ کو پٹرول 95.56 روپے فی لیٹرتوڈیزل 86.47 روپے فی لیٹر تھا۔انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی کے علاوہ دیگر بڑے شہروں ممبئی، چنئی اور کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 101.76 روپے، 96.94 روپے اور 95.52 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔تاہم ، ان شہروں میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 93.85 روپے 91.15 روپے اور 89.32 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چار ہفتوں سے خام تیل میں اضافہ جاری ہے