پٹرول ڈیزل کی گاڑیوں کی قیمت یکساں کئے جانے کی کوشش:گڈکری

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے ملک میں زیادہ سے زیادہ الیکٹرک گاڑیوں کو چلائے جانے پر زور دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ آئندہ دو برس کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی گاڑیوں کی قیمت یکساں کئے جانے کی کوشش کی جائے گی۔مسٹر گڈکری نے پتنجلی کی طرف سے کورونا کی تصدیق مستند دوا کورینکل کو جاری کئے جانے کے مو قع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کی پٹرول ڈیزل کی گاڑیوں کی قیمتوں کو یکساں کرنے کے سے متعلق انہوں نے ایک اعل سطحی میٹنگ کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لتیم آئین بیٹریوں پر بڑے پیمانے پر تحقیق کی جارہی ہے اور سائنسدانوں کو کچھ سہولیات فراہم کرانے کی ضرورت ہے۔