’پٹرول کی قلت‘ پر انڈین آئیل کارپوریشن کا بیان

   

نئی دہلی ۔9 مئی (ایجنسیز) پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران انڈین آئیل کارپوریشن لمیٹیڈ نے کہا ہیکہ آن لائن پلیٹ فارمس پر کئی جھوٹی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ جنگی ماحول کے پیش نظر ملک بھر میں ایندھن (تیل) کی قلت کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جس کے باعث لوگ جلد بازی میں پٹرول اور دیگر ایندھن خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایسے میں انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (IOCL) نے ان خبروں پر وضاحت پیش کی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ ایندھن کی ذخیرہ اندوزی یا قلت کے حوالے سے عوام کو کسی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کے مطابق ملک بھر میں وافر مقدار میں ایندھن دستیاب ہیبیان میں کہا گیا: “ملک بھر میں ہمارے پاس ایندھن کی مناسب مقدار میں ذخائر موجود ہیں۔ ہماری سپلائی لائنز بخوبی کام کر رہی ہیں۔ خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی ہمارے تمام آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہیں۔