پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ جوکھم بھرا سفر

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : کورونا وبا نے جہاں تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے وہیں سینکڑوں خاندان معاشی بحران کا شکار ہوگئے ہیں ۔ اسی اثنا ملک کی بیروزگاری میں اضافہ ہوگیا ۔ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ سے ہر گھر کا بجٹ توازن بگڑ گیا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق گھر کے ماہانہ بجٹ میں 30 تا 50 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ ایسے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ جس پر غریب و متوسط طبقہ کے افراد زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کررہے ہیں یا اپنی گاڑیوں پر زیادہ افراد بیٹھنے کی گنجائش فراہم کررہے ہیں ۔ یہ تصویر پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کی ہے ۔ بھوانی پورم آر ٹی سی ورکشاپ پر ایک فوٹو گرافر نے کلک کی ہے ۔ اس طرح کا سفر خطرناک ہے اور ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی بھی ہے ۔ AP39-DK-2139 نمبر پلیٹ کے ساتھ ٹو وہیلر گاڑی چلانے والے شخص نے اپنی عقبی نشت پر ایک شخص کو بٹھایا ہے ۔ ساتھ ہی گاڑی کے پیچھے اسٹانڈ پر ایک لکڑی کا تختہ لگایا ہے جس پر دو لوگ ایک خاتون اور ایک مرد کو بٹھاتے ہوئے اس طرح گاڑی چلا رہا ہے ۔۔ ن