پٹرول کی قیمتو ں میں کمی،حکومت کو کروڑو ںکا نقصان

   

نئی دہلی :دیوالی کے موقع پر ملک بھر میں کئی ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ یہ حکومت ہند کی طرف سے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔ تاہم اس کی وجہ سے حکومت ہند کو سالانہ 1.4 لاکھ کروڑ روپئے کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ حکومت نے یہ قدم پٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اس کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 6.07 روپئے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک لیٹر پٹرول کی قیمت اب 103.97 روپئے ہو گئی ہے۔ نیز ڈیزل کی قیمت میں 11.75 روپئے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 86.67 روپئے فی لیٹر ہوئی ہے۔بدھ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح کو عبور گئیں۔اگر چاروں میٹرو سٹی میں قیمتوں کا موازنہ کیا جائے تو اس وقت پٹرول ممبئی میں سب سے مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔ ویٹ کی وجہ سے ہر ریاست میں ایندھن کی قیمتیں مختلف ہیں۔اگر بین الاقوامی خام تیل کی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ جاری رہتا ہے تو اس کے تناسب سے ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوتا رہے گا۔