نئی دہلی ، 13جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں پٹرول کی قیمت تین دن تک مستحکم رہنے کے بعد ہفتہ کو اس کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھی گئی جبکہ ڈیزل میں دودن سے جاری گراوٹ کاسلسلہ رک گیاہے ۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 9پیسے بڑھ کر 72.99 روپئے فی لیٹر ہوگئی۔ یہ 8مئی کے بعد سب سے اونچی سطح ہے۔ یہاں ڈیزل کی قیمت 30جون کے بعد کی نچلی سطح پر مستحکم رہی ۔ کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 13پیسے اضافہ کے ساتھ 75.25 روپئے فی لیٹر اور ممبئی میں 9پیسے بڑھ کر 78.61 روپئے فی لیٹر ہوگئی ۔