پٹرول کی قیمت میں آندھراپردیش ملک میں سرفہرست

   

حیدرآباد ۔20۔ جولائی (سیاست نیوز) پٹرول کی قیمت کے معاملہ میں آندھراپردیش ملک میں سرفہرست ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آندھراپردیش میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 111.87 روپئے ہے جو ملک میں سرفہرست ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت لکشادیپ میں سب سے زیادہ ہے جبکہ آندھراپردیش دوسرے مقام پر ہے۔ راجستھان سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ راہول کسوان کی جانب سے پارلیمنٹ میں سوال کیا گیا تھا کہ کیا ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے علاوہ پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں یکسانیت کے لئے پالیسی مرتب کی جائے ۔ مرکزی وزیر پٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے لوک سبھا میں تحریری جواب دیتے ہوئے پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں قیمتوں میں یکسانیت ممکن نہیں ہے اور ریاستوں کے ٹیکس کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔ ر
کے نیکھیلا ، ڈائرکٹر ، ٹی ایس ٹورازم ڈپارٹمنٹ مقرر
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت نے 2015 بیاچ کی آئی اے ایس عہدیدار کے نیکھیلی کو جو پوسٹنگ کی منتظر تھیں ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ ٹورازم ڈپارٹمنٹ مقرر کیا ۔ انہوں نے کل رویندر بھارتی میں واقع دفتر میں بحیثیت ڈائرکٹر جائزہ حاصل کیا اور سندیپ کمار سلطانیہ کو ریلیو کریں گی ۔۔