نئی دہلی : پٹرول کی قیمت میں جمعرات کو ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جو قومی دارالحکومت 84.20 فی لیٹر رہا۔ فیول ریٹیلرس نے آج مسلسل دوسرے دن بھی قیمتوں میں اضافہ کیا ۔ پٹرول کی قیمت میں آج فی لیٹر 23 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں 4 اکتوبر 2018ء میں دہلی میں پٹرول کی اعظم ترین قیمت 84 روپئے تھی۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں مقامی ٹیکسوں کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔