نئی دہلی : بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ممبئی میں پٹرول فی لیٹر 90 روپئے، ہونے کے بعد اب ضروری ہوگیا کہ پٹرول کی اعظم ترین قیمت 40 روپئے فی لیٹر کردی جائے۔ حکومت پٹرول کی قیمت کے ذریعہ عوام کا استحصال کررہی ہے۔ تمام نوعیت کے ٹیکسوں اور پٹرول پمپس کے کمیشن کے بعد بھی پٹرول کی قیمت فی لیٹر 60 روپئے ہوتی ہے لیکن 90 روپئے وصول کئے جارہے ہیں۔