پٹرول کی 15 روپئے میں دستیابی کیلئے مرکزی وزیر گڈکری کا منصوبہ !

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت کار کو 60 فیصد ایتھنول اور 40 فیصد بجلی سے چلایا جا سکے گا۔ گڈکری نے کہا کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو خام تیل پر ہندوستان کا انحصار بہت کم ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ پٹرول صرف 15 روپئے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ ہندوستان کی خام تیل کی درآمد 16 لاکھ کروڑ روپئے کی ہے۔ اس میں بڑی کمی سے پیسہ ملک سے باہر جانے سے بچ جائے گا۔ راجستھان کے پرتاپ گڑھ میں گڈکری نے آج 5600 کروڑ کی مجموعی مالیت کے ساتھ 11 قومی شاہراہوں کے تعمیراتی کام کا افتتاح اور آغاز کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر اوسطاً 60 فیصد ایتھنول اور 40 فیصد بجلی لی جائے تو پٹرول 15 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہونا شروع ہو جائے گا۔ اس کا براہ راست فائدہ عوام کو ملے گا۔
فی الحال ایندھن کی درآمد 16 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ اگر اسے کم کیا جائے تو یہ رقم باہر بھیجنے کے بجائے کسانوں کی جیبوں میں جائے گی۔