نئی دہلی، 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ایک دن مستحکم رہنے کے بعد جمعرات کو پھر کم ہوئی ۔ تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 5 پیسے سستا ہوکر 73.54 روپے فی لیٹر ہوگیا جو 21 ستمبر کے بعد سب سے نچلی سطح ہے ۔ڈیزل کی قیمت بھی 6 پیسے کم ہوکر 22 ستمبر کے بعد کی نچلی سطح 66.75 روپے فی لیٹر ہوگئی۔