نئی دہلی 7جون (سیاست ڈاٹ کام ) پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن گراوٹ رہی اور قومی دارالحکومت دہلی میں جمعہ کو پٹرول 13 پیسے اور ڈیزل 33 پیسے سستا ہو گیا۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے ملی اطلاعات کے مطابق، دہلی میں پٹرول 13 پیسے سستا ہو کر 70.94 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 33 پیسے سستا ہوکر 64.90 روپے فی لیٹر ہوگیاجو اس سال 17 جنوری کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔ دہلی میں دو دنوں میں پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 67 پیسے سستا ہوا۔ پٹرول کولکتہ میں 12 پیسے ، ممبئی میں 13 پیسے اور چینائی میں 14پیسے سستا ہوکر بالترتیب 73.19 ،76.63 اور 73.70 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے ۔