نئی دہلی۔6 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج مسلسل پانچویں دن اضافہ ہوا اور یہ قیمت 13 مہینے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 15 پیسے مہنگا ہوکر آج 75.69 روپئے فی لیٹر جو 22 نومبر 2018 ء کے بعد کی اعلی ترین سطح ہے ۔ ڈیزل کی قیمت بھی 17 پیسے بڑھ کر 27 نومبر 2018 ء کے بعد کی اعلی ترین سطح 68.68 روپئے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے ۔کولکتہ، ممبئی اور چینائی میں بھی پٹرول 15-15 پیسے مہنگا ہوکربالترتیب 78.28 روپئے ، 81.28 روپئے اور 78.64 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے ۔ ڈیزل کولکتہ میں 17 پیسے بڑھ کر 71.04 روپئے فی لیٹر پر اور ممبئی اور چینائی میں 18-18 پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب 72.02 روپئے اور 72.58 روپئے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔