پٹرول 35 پیسے مہنگا ہوا ڈیزل مستحکم

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: عالمی بازار میں خام تیل کے بلند ترین سطح پر قائم رہنے کے درمیان پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں گھریلو سطح پر مسلسل ساتویں دن پٹرول 35 پیسے مہنگا ہو گیا لیکن ڈٖیزل میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جس کے بعدقومی دارالحکومت نئی دہلی میں پٹرول 110روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا۔ دہلی میں پٹرول 110.04 روپیے کے اب تک کی اعلیٰ سطح پر پہنچ گیا ۔ ڈیزل 98.42 روپیے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ اکتوبر میں 31 دنوں میں سے 24 دنوں کی قیمتوں میں اضافے ہوئے تھے اور اس دوران پٹرول 7.70 روپیے فی لیلٹر اور ڈیزل 8.30 روپیے فی لیٹر مہنگا ہو گیا تھا۔ آج کو ملا کر 26 دنوں میں پٹرول 8.20 روپیے کا اضافہ ہوچکا ہے ۔