پٹروڈاکا اوورسیز کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفیٰ

   

نئی دہلی: انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سام پٹروڈا نے ہندوستانیوں کی شکل کا غیر ملکی لوگوں سے موازنہ کرنے کے اپنے بیان پر تنازعہ کے درمیان چہارشنبہ کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے پٹروڈانے ملک کے مختلف حصوں کے باشندوں کا ان کی شکل کی بنیاد پر غیر ملکی نژاد لوگوں سے موازنہ کیا تھا۔کانگریس پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ پٹروڈانے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور پارٹی صدر ملکارجن کھرگے نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ انٹرویو میں پٹروڈانے شمالی ہندوستانیوں کی جلد کا موازنہ گوروں سے اور جنوبیہندوستانیوں کی جلد کا افریقی نژاد لوگوں سے کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق کے لوگ چینیوں سے مشابہت رکھتے ہیں اور جنوبی ہندوستان کے لوگ شکل میں افریقی نژاد لوگوں سے مشابہت رکھتے ہیں۔کانگریس نے پٹروڈا کے استعفیٰ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا‘‘سے پٹروڈا نے اپنی مرضی سے انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کانگریس صدر نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے ۔